ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا،نوٹیفکیشن جاری 

Jan 16, 2025 | 22:13:PM
ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا،نوٹیفکیشن جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈیٹا گورننس اور انفارمیشن سکیورٹی پالیسی کے تحت اقدام،ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈیٹا گورننس آفس کے ذریعے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا ،نوٹیفکیشن کے مطابق  تھرڈ پارٹیز سے ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا جائے گا، مطلوبہ فیلڈڈیٹا کی نشاندہی کی جائے گی،ڈیٹا کومربوط طریقے سے استعمال کیاجائےگا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر سسٹم میں ڈیٹا کے فلو کو مانیٹرکیاجائے گا،ڈیٹا کیلئے ایف بی آر کے تمام ونگز اور فیلڈ آفسز کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا،چیف ڈیٹا مینجمنٹ اینڈ گورننس کوذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،چیف ڈیٹا ایکوزیشن اینڈ انٹیگریشن کو بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،ڈیٹا گورننس پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: