صدر آصف زرداری کا کشتی حادثے میں40 سے زائد پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپین جانے والی کشتی کے حادثے میں 40 سے زائد پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔
اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کشتی کے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ،صدر مملکت نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
صدر مملکت نے اِنسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اور دور رس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا،صدر آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے سوگواران کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا،صدر مملکت کی جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔