آج بھی تیز ہوائیں، گرج چمک کےساتھ بارش

Jul 16, 2021 | 08:57:AM

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان، سندھ ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کی توقع ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم رات کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ  بارش ہوئی۔ اس دوران بالائی /مغربی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھو ہار اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش ہوئی۔دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید  31 افراد جاں بحق، 2 ہزار 327نئے کیسز

مزیدخبریں