پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،نیب قوانین میں تبدیلی کرینگے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری و تجارت کے وسیع مواقع ہیں، بیوروکریسی اور تاجروں کے حوالے سے نیب قانون میں تبدیلی کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ازبکستان کے دورہ کے دوران تاشقند میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے وسیع مواقع ہیں۔ازبکستان اور پاکستان معاشی ترقی کے ایک ہی سفر پر چل ر ہے ہیں اور دونوں ممالک کو غربت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان نے ملکر اپنے عوام کو غربت کی دلدل سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین بزنس کمیونٹی سے ہیں اور وہ تاجروں کے مسائل سمجھتے ہیں۔ وزیرخزانہ جانتے ہیں کہ کاروبار بڑھے گا تو معیشت اوپر اٹھے گی۔ شوکت ترین کو پتہ ہے کہ ریونیو بڑھا تو ملکی قرضے ادا کرسکتے ہیں۔ وفاقی کابینہ میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر فوری فیصلے کئے جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈریپ میں کافی مسائل ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان حل کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان میں فارما سیوٹیکل کے شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج بھی تیز ہوائیں، گرج چمک کےساتھ بارش