(24نیوز)زیادتی کا شکار فلپائنی خاتون انصاف کے لیے سیشن عدالت پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق فلپائنی خاتون نے سیشن کورٹ پہنچ کر کہا ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائےملزم جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ملزم عبدالرحمن نے میرے ساتھ زیادتی کی , ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں زیادتی اور بدفعلی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ملزم کے خلاف میڈیکل رپورٹ بھی ثابت ہو گئی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملزم اب ایف آئی آر واپس لینے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے ,میری وزیراعظم ,چیف جسٹس اور سی سی پی او سے انصاف کی اپیل ہے, خاتون نے کہا عدالت مجھے تحفظ دے کر انصاف مہیا کرے ,ایڈیشنل سیشن جج شفیق عباس کلیا نے کیس پر سماعت کی عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سراء بھی مویشی منڈی پہنچ گئے