عمر اکمل نے جھگڑا کرنیوالے چاروں ملزموں کو معاف کر دیا

Jul 16, 2021 | 12:42:PM

 (24نیوز)کرکٹرعمراکمل نےسیلفیاں بنانے،جھگڑاکرنیوالے4ملزموں  کومعاف کردیا شیخ علی رضا سمیت 4ملزموں سے جھگڑاہواتھا جبکہ ملزموں سے اب صلح ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم اےحیات ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ جھگڑا ختم ہونے پر عمراکمل نے کیس ٹرانسفرکرنےکی درخواست بھی واپس لے لی  ہے،ملزمان کی درخواست ضمانتیں مجسٹریٹس کی عدالت سے واپس لی جائیں گی ۔

وکیل نے بتایا کہ کیس واپس لینے میں عمراکمل کےبھائی نےاہم کرداراداکیا،عمر اکمل نے کہا ہے کہ میں پاکستانی ہوں،سب مجھ سے محبت کرتے ہیں،میں کسی کوناراض نہیں کرناچاہتا،ملزمان کومعاف کرتاہوں۔

خیال رہے عمراکمل نے 10جولائی کو4ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایاتھا عمراکمل سے جھگڑا کرنیوالےملزمان 7روز سے جیل میں ہیں۔

مزیدخبریں