(24نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ سریکھا سکری چل بسیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سریکھا سکری گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھیں اور اُنہیں سال 2020ء میں دماغی فالج کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ان کے مینجر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔
بالی ووڈ اداکارہ کے مینجر نے بتایا کہ وہ دوسری بار دماغی فالج کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے شدید بیمار تھیں اُنہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ کی بیماری کے دوران اُن کے اہلخانہ ہی اُن کی دیکھ بھال کررہے تھے۔
واضح رہے کہ سریکھا سکری نے سال 1978ء میں فلمی دُنیا میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے تین بار بہترین معاون اداکارہ کا قومی فلم ایوارڈ بھی جیتا۔ اس کے علاوہ وہ بھارت کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’بالیکا ودو‘ میں بھی ’ماسا‘ کا معروف کردار ادا کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل نے جھگڑا کرنیوالے چاروں ملزموں کو معاف کر دیا