چئیرمین ای او بی آئی کی تعیناتی،وفاقی کابینہ نےسمری مسترد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی کابینہ نے چیئرمین ای او بی آئی کی تعیناتی کی سمری مسترد کردی،کابینہ نے وزیر اعظم کے بنائے گئے سلیکشن بورڈ کے تجویز کردہ تینوں نام مسترد کردیئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ای او بی آئی کی تعیناتی کے سلسلےمیں بھیجی گئی سمری وفاقی کابینہ نے مسترد کر دی ہے۔ کابینہ نے چیئرمین ای او بی آئی کی آسامی دوبارہ مشتہر کرنے اور چیئرمین ای او بی آئی کی تنخواہ مارکیٹ کے موافق کرنے کی بھی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں اظہر حمید کو 2 سال کیلئے چیئرمین تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی ،سمری میں بریگیڈئر(ر) زاہد نواز اور عمر سعید ملک کے نام بھی تجویز کئے گئے تھے، کابینہ ارکان نے سمری میں تجویز کردہ تینوں امیدواروں کو ناموزوں قرار دیا ۔ ذرائع کےمطابق مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ نے 3 ناموں کا پینل تجویز کیا تھا ،سلیکشن بورڈ کی سفارش پر وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ایچ آر ڈی نے ناموں کی سمری کابینہ میں پیش کی۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر عشرت حسین کو سلیکشن بورڈ کا چیئرمین نامزد کیا تھا ،چیئرمین ای او بی آئی کیلئے 13 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں، سلیکشن بورڈ نے چیئرمین کیلئے شارٹ لسٹڈ 6 امیدواروں کا انٹرویو بھی کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں 3بنیادی اشیا مہنگی کرنیکی منظوری