(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے ایران کے جوہری پروگرام پر ممکنہ حملے کی تیاری کے لئے بجٹ میں فنڈز میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
ٹائمز آف اسرائیل میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق بجٹ پر ابتدائی بحث کے دوران یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا جسے نئی حکومت آنے والے مہینوں میں منظور کرے گی۔ایران پر ممکنہ حملے پر بحث کا معاملہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل امریکہ اور ایران کے درمیان ویانا میں بالواسطہ مذاکرات کے امکان پر غور کر رہا ہے جس کا مقصد ایرانی جوہری معاہدے کو بحال کرنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی سکیورٹی کونسل اور سابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی مناسب طریقے سے تیاری کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اسرائیلی سکیورٹی سروس کے نامعلوم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران پر ممکنہ فوجی حملے کے لیے فنڈز مختص نہیں کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا