(24نیوز)حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینان حسین نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے میزبان کو بتایا کہ والد کی دوسری شادی کے بعد سے ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں اور آج تک اُس ذہنی مرض میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جینان حسین نے بتایا کہ جب وہ 12 سال کی تھیں تو اُس وقت اُن کے والد نے دوسری شادی کرلی تھی اور چونکہ وہ اپنے والد کے بےحد قریب تھیں تو اس واقعے نے اُن کی زندگی کو شدید مُتاثر کیا۔اداکارہ نے کہا کہ والد کی شادی کے بعد زندگی میں بہت تبدیلیاں آئیں اور چیزیں ٹھیک ہونے کے بجائے بگڑنا شروع ہوگئی تھیں کیونکہ والد ہمیں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ والد کے جانے کے بعد ذہنی مرض میں مبتلا ہوگئی تھی اور آج تک اُس ڈپریشن سے لڑ رہی ہوں لیکن اب خود کو سنبھالنا آگیا ہے۔
جینان حسین نے یہ بھی کہا کہ اُن کی زندگی میں اب بھی کچھ غلط یا بُرا ہوتا ہے تو اُنہیں اپنا ماضی یاد آجاتا ہے جس کی وجہ سے اُنہیں دوبارہ ڈپریشن ہونے لگتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد، جب اُن کے شوہر تعلیم کے لیے ملائشیا چلے گئے تھے تو اُس وقت بھی اُنہیں انزائٹی اٹیک ہوا تھا۔جینان حسین نے مزید کہا کہ دُکھ چاہے کتنے ہی پُرانے کیوں نہ ہوں، انسان کو ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں 3بنیادی اشیا مہنگی کرنیکی منظوری