پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دیدی گئی

Jul 16, 2021 | 15:53:PM

 ( 24 نیوز)اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے پنجاب میں پہلی تا پانچویں جماعت قرآن پاک کی تعلیم لازمی مضمون قرار دے دی گئی۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق نجی اور سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی ہو گی ، ہفتے میں 3 تا 4 پریڈ قرآن پاک کی پڑھائی کے لئے مختص ہوں گے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی جماعت کے طلبا کو قرآنی قاعدہ اور آخری چار صورتیں پڑھائی جائیں گی، دوسری جماعت کے طالبعلموں کو پہلا اور دوسرا پارہ پڑھایا جائے گا۔ تیسری جماعت کے بچوں کو تیسرے سے آٹھواں پارہ پڑھایا جائے گا۔
چوتھی جماعت کے طالبعلموں کو 9تا 18 پارہ پڑھایا جائے گا، پانچویں جماعت کے بچوں کو پارہ 19سے پارہ 30 پڑھایا جائے گا، سالانہ امتحان میں قرآن پاک کے مضمون کے پچاس نمبر شامل ہوں گے۔
قرآن پاک کی تعلیم رواں سال کے اگست سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال سے شروع ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پر ممکنہ حملہ۔۔اسرائیلی فوج نے اضافی فنڈ مانگ لیا

مزیدخبریں