اسلام آبادمیں تیل کا کنواں دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں پانی کے لیے کھودے جانے والے کنویں سے تیل نکل آیا۔حکام کے مطابق علاقہ مکینوں نے پائپ کی مدد سےتیل نکال کر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت کا کہنا تھا کہ سیکٹر ایچ 13میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں چند شہریوں کی جانب سے پانی کے لیے بورنگ کے دوران 450 فٹ کی گہرائی پر تیل نکلا تو مقامی افراد نے 12سے 14 مقامات پر بورنگ کر لی۔
ان افراد نے تیل کو نکال کر ڈرموں میں بھر رکھا تھا اور اسے فروخت بھی کر رہے تھے، کنویں سے نکلنے والے تیل کے نمونے آئل اینڈ گیس ریگلولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بھیج دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں