(مانیٹرنگ ڈیسک )ماسکو میں روس کا مسافر طیارہ سائبیریا کے باہر اچانک لاپتہ ہو گیاہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صوبے سائبیریا کے شہرٹومسک کے باہر علاقے میں ایک طیارہ اچانک لاپتا ہو گیاہے ، فی الحال طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن بتایاہے جارہے کہ اس میں 13 سے 17 افراد سوار ہو سکتے ہیں ۔اس سے کچھ دن قبل روس کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 28 افراد سوار تھے ۔