( مانیٹرنگ ڈیسک )بغیر اجازت حج کیلئے آنے والے 9 افراد گرفتار ، سعودی حکومت نے ان افراد پر فی کس 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
حج سکیورٹی فورسز کی کمان کے سرکاری ترجمان کے مطابق بغیر پرمٹ حج کیلئے آنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر 9 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ بریگیڈیر جنرل الشویرخ نے کہا کہ عوام رواں سال کے لیے حج سیزن سے متعلق ہدایات کی پاسداری کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ذو الحجہ کی 13 تاریخ تک جو کوئی بھی بغیر اجازت نامے کے مسجد حرام ، اس کے اطراف مرکزیہ کے علاقے اور دیگر مقامات مقدسہ (منى، مزدلفہ، عرفات) تک پہنچنے کی کوشش کرے گا سیکورٹی فورسز اس کے خلاف کارروائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور روسی طیارہ لاپتہ ہو گیا