ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے گروپس تشکیل ۔۔پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20ورلڈکپ کے لئے گروپ تشکیل دے دیئے ہیں جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔
آئی سی سی کے تشکیل کردہ گروپ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ساتھ سپر 12 کے گروپ ٹو میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی گروپ ٹو کا حصہ ہیں جبکہ گروپ ٹو میں مزید 2 کوالیفائر ٹیمیں بھی ہوں گی۔
سپر 12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون میں بھی دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔
راونڈ ون کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدر لینڈز اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ راونڈ ون کے گروپ بی میں بنگلا دیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا، میچز عمان اور متحدہ عرب امارات میں بھارتی بورڈ کی میزبانی میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دیدی گئی