افغان صدر کی درخواست پر پاکستان میں ہونیوالی افغان امن کانفرنس ملتوی

Jul 16, 2021 | 18:00:PM
افغان صدر کی درخواست پر پاکستان میں ہونیوالی افغان امن کانفرنس ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغان صدراشرف غنی کی درخواست پر پاکستان میں ہونیوالی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تین روزہ کانفرنس کا آغاز کل سے ہونا تھا تاہم افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر ملتوی کر دی گئی، اشرف غنی نے تاشقند میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کانفرنس ملتوی کرنے کی درخواست کی، پاکستان نے 17، 18 اور 19 جولائی کو افغان امن کانفرنس کا انعقاد کرنا تھا جس میں شرکت کیلئے افغان طالبان کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔ کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کانفرنس میں افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ اور افغان وزیرخارجہ حنیف اتمر کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ گلبدین حکمت یار سمیت اہم افغان شخصیات نے شریک ہونا تھا۔
کانفرنس میں شرکت کیلئے 30 افغان رہنماؤں کو دعوت دی گئی جن میں سابق صدر حامد کرزئی، سیاف، عمرداؤد زئی، قانونی، نذیر احمد زئی، اسماعیل خان، واحدی، ولی محسود، خلیلی، محقق، منصورنادری، جنرل مراد، شفیع نورستانی، حامد گیلانی، جرات، فوزیہ کوفی، احمد ضیامسعود، ذخیلوال، یاسینی اور عادل فہیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہم خبر!!!!حج کیلئے آنیوالے 9 افراد گرفتار، بھاری جرمانہ عائد