9ویں منزل سے گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی, ویڈیو وائرل

Jul 16, 2021 | 18:50:PM
9ویں منزل سے گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی, ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں عمارت کی 9 ویں منزل سے گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی ۔
بھارتی میڈیا پر ایک خاتون کی عمارت کے نویں فلور سے گرتے وقت کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، خاتون کا عمارت کی نویں منزل سے گرنے کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کو واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ گزشتہ 2 سال سے کراسنگ ریپبلک کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کا گرنے سے قبل اپنے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا تاہم اس واقعے کی مکمل وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہے اور پولیس کی جانب سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔


ویڈیو میں 30 سالہ خاتون کو عمارت کی نویں منزل سے لٹکتے اور شوہر کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے، شوہر کو اپنی اہلیہ کو اوپر کھینچنے کی کوشش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن خاتون اپنے شوہر کے ہاتھ سے پھسل کر عمارت کی 9 ویں منزل سے نیچے گر جاتی ہے۔بعد ازاں شوہر کی جانب سے خاتون کوہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق خاتون کو سر میں شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں، ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک سیلفی۔۔۔ ہانگ کانگ کی ماڈل جان سے گئی