آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلاایگیلر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اورافغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگوہوئی، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بھی زیر غورآیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ناظم الامور سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دوطرفہ تعاون کی روایت میں تسلسل کیلئے پرعزم ہے ،پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپاطویل المعیاد، کثیر الجہتی تعلقات کا خواہاں ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا،انجیلاایگیلر نے پاکستان کی افغان امن عمل کیلئے کاوشوں کو بھی قابل قدر قراردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں،الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے: ڈی جی آئی ایس آئی