(24 نیوز)انجری کا شکار قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمہ میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔تاہم آج پولیس نے ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم خرم شہزاد کو سول جج رانا آصف مصطفی کی عدالت میں پیش کر کے پولیس نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 719/20 میں مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20:فاسٹ بائولرحسن علی سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے