جیولرز ، ڈویلپرز ، بلڈرز ایف بی آر کے نشانے پر۔۔ ریکارڈ کی چھان بین کے نوٹس جاری 

Jul 16, 2021 | 20:52:PM

  (نیوز ایجنسی ) ایف بی آر   کو جیولرز اور بلڈرز کی آن لائن چھان بین کا اختیار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ایف بی آر کی خصوصی ٹیمیں ڈویلپرز ، بلڈرز اور جیولرز کے ریکارڈ کی مکمل آن لائن چھان بین کرسکیں گی۔

ڈی جی نان فنانشل بزنس پروفیشنز ایف بی آرکی طرف سے فی الحال اسلام آباد راولپنڈی میں بلڈرز ڈویلپرز اور جیولرز کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلد نوٹسز جاری کئے جائیں گے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ جائیدادوں کی خرید وفروخت کنندگان اور جائیداد کا ڈیٹا وریکارڈ ایف بی آر کو فراہم کیا جائے۔اس حوالے سے خصوصی چھاپامار ٹیموں کو مکمل آن لائن انسپکشن اور دستاویزی ریکارڈ کی چھان بین کا اختیار ہوگا۔ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

مزیدخبریں