بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر نے اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج

Jul 16, 2021 | 21:04:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے معروف فلم پروڈیوسر نے مبینہ طور پر ایک اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر بھوشن کمار کے خلاف 30 سالہ اداکارہ نے جنسی زیادتی کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے تاہم بھوشن کمار کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔
تھانہ دی این نگر میں اداکارہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بھوشن کمار نے اپنی کمپنی میں پروجیکٹس میں کام کرنے کا جھانسہ دیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمے میں جنسی زیادتی، دھوکا دہی اور دھمکی دینے کی دفعات شامل کی ہیں۔
دوسری جانب بھوشن کمار کی ٹیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور دشمنی پر مبنی قرار دیا ہے۔ٹیم کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھوشن کمار پر جھوٹے الزامات عائد کئے، خاتون نے رواں سال بھوشن کمار سے ایک ویب سیریز کیلئے فنڈز کا مطالبہ کیا جسے فلم پروڈیوسر نے مسترد کردیا تھا۔
ٹیم کا کہنا ہے کہ جون 2021 میں مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن کی پابندی ہٹنے کے بعد خاتون اپنے ساتھوں سمیت کمپنی پر بھتے کیلئے دباؤ ڈالتی رہی، کمپنی نے یکم جولائی کو اس کے خلاف امبولی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی، کمپنی کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جو تحقیقاتی ایجنسی کو فراہم کئے جائیں گے، قانون جنگ کیلئے مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ انوشے عباسی کے انسٹا گرام پر چرچے

مزیدخبریں