(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کا غائب ہونے والا مسافر طیارہ مل گیا جبکہ طیارے میں موجود عملہ اور سوار دیگر افراد بھی محفوظ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روسی طیارہ سربیا کے علاقے ٹومسک میں پرواز کے دوران ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔ جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے۔مسافر طیارے انتونو این -28 کا اڑان بھرنے کے بعد کنٹرول روم سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
تاہم پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت مشکل سے طیارے کی قریبی واقع ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور طیارے کو ایئرپورٹ پر اتارا۔ اس دوران طیارے میں 19 مسافر سوار تھے، جو محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کا معمہ حل۔حقیقی بھائی قاتل نکلا