عمران خان کا بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار

Jul 16, 2021 | 23:18:PM

 (24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں بے نقاب ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہیں ملایا۔
تفصیلات کے مطابق تاشقند میں انٹرنیشنل کانفرنس ،جنوبی ایشیا وسطی ایشیا کے افتتاح پر شرکا کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فرداًفرداً سربراہان،وزرائے خارجہ سے ہاتھ ملایا تاہم وزیراعظم عمر نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ہاتھ نہیں ملایا ، اسی طرح کا ردعمل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی دیا۔
 دریں اثنا جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے دورہ ازبکستان کے دوران ثمر قند گئے اور امام بخاری ؒکے مزار پر حاضری دی،ان کے ہمراہ ازبک ہم منصب بھی تھے، اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔اس دوران وزیراعظم عمران خان کو امام بخاری ؒکے مزار کی توسیع سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے امیر تیمور کے مزار کا دورہ بھی کیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو آزادکشمیرسے نکل جانےکا حکم

مزیدخبریں