عمران خان نے بڑی دھمکی دیدی 

Jul 16, 2022 | 00:07:AM
عمران خان بڑی دھکی
کیپشن: چیئر مین تحریک انصاف عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت ایک بار پھر بڑی دھمکی دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کے دو ران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھ پر آرٹیکل 6لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ،مجھ پر آرٹیکل 6لگا تو عدالت کو وہ باتیں بتا سکوں گا جو ابھی تک میں نے نہیں کیں،آرٹیکل 6لگاو ،میں ایک ایک چیز بتاوں گا۔عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے پوری طرح دھاندلی کی تیاری کی ہوئی ہے،جو ضمانت پر ہو اسکو باہر کوئی چپڑاسی نہیں رکھتا ،یہاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ لگا دیئے، ان کا کہناتھا کہ اپنے اثاثوں کا جو ثبوت نہ دے سکیں انکو جیل میں ڈالنے کے بجائے ملک پر مسلط کیاگیا۔ان کا کہناتھا کہ ہمیں ایک سازش کے تحت بنانا ری پبلک کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:للت مودی سے شادی ۔۔سشمیتا سین نے خاموشی توڑ دی