(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹار سٹار حریم شاہ نے ترکیہ میں اپنے شوہر کے ساتھ گرفتاری کی خبروں پر مؤقف دیا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک بیان میں حریم شاہ نے ترکیہ میں اپنے شوہر کے ساتھ گرفتاری کی خبروں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکیہ میں آزاد ہیں۔ انہیں زیرحراست نہیں لیا گیا۔ وہ یہاں پر ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ اس سے قبل حریم شاہ کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کی خبروں کی تردید کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مسافروں کو اہم ریلیف، ریلوے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان
یاد رہے کہ صبح سے خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔ جس میں کہا گیا تھا کہ حریم شاہ کو ترکیہ سے مسقط جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں سونا اور غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔