(24 نیوز)5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے کا معاملہ، لاہورہائیکورٹ نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف ن لیگ کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔
جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل دو رکنی بنچ 18 جولائی کو سماعت کریگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف نون لیگ کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے لئے نیا دو رکنی تشکیل دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے مسلم لیگ ن کی انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا گرفتاری پر مؤقف سامنے آگیا
دوسری جانب پولنگ ایجنٹس کے متعلقہ حلقہ سے ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسران کی موقف کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے، کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا۔پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کرائے جائیں۔
کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پولنگ ایجنٹس کی تقرری سے متعلق ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کرچکا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواستیں نمٹا دی گئیں، تحریک انصاف نے پولنگ ایجنٹس کے دوسرے حلقہ سے ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔