(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا،مزید 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ737 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کیسز میں مسلسل تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 737 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.28فیصد ریکارڈ کی گئی۔