فرح خان نے آخر کار بڑاقدم اُٹھالیا

Jul 16, 2022 | 09:51:AM
 فرح خان نے آخر کار بڑاقدم اُٹھالیا
کیپشن: فرحت شہزادی عرف فرح خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے نیب نوٹسز اور اپنےخلاف کارروائی روکنے کیلئے نیب کو نوٹس بھجوا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق فرح خان   کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ نیب کو ایک پرا ئیویٹ شخص کے خلاف انکوا ئری کا اختیار نہیں،نیب نے کرپشن کا کوئی ثبوت پیش کیا نہ ہی حالیہ ترامیم کے بعد یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، نیب نوٹسز فوری طور پر واپس نہ لیے گئے تو اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیںحکومت نے شہریار آفریدی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا