حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

Jul 16, 2022 | 10:19:AM
وفاقی حکومت،قدرتی گیس،نئے کنکشنز،وزارت منصوبہ بندی،اینول پلان
کیپشن: نئے مالی سال کے دوران صارفین کو 4 لاکھ سے زائد نئے کنکشن فراہم کئے جائیں گے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں طویل عرصے سے قدرتی گیس کے کنکشن میں مشکلات کے بعد وفاقی حکومت نے گیس کنکشنز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے مالی سال 2022-23 کے دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے 4 لاکھ 3 ہزار 50 جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے ایک لاکھ 33 ہزار 10 نئے کنکشنز دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان میں سے 235 نئے صنعتی کنکشن دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کا معاملہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی

وزات منصوبہ بندی و ترقی کے اینول پلان میں بتایا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل نئے مالی سال کے دوران صارفین کو 4 لاکھ سے زائد نئے کنکشن فراہم کرے گی، ان میں سے 2800 کنکشن کمرشل صارفین اور 250 کنکشن نئی صنعتوں کو فراہم کئے جائیں گے۔

نئے مالی سال کے دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی نے گیس پائپ لائین بچھا کر نیٹ ورک کو 9 ہزار 605 کلو میٹر تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے نیٹ ورک کو نئی پائپ لائنیں بچھانے کے بعد 1102 کلو میٹر تک توسیع دی جائے گی۔ دونوں کمنیوں کے نیٹ ورک کو 10 ہزار 707 کلو میٹر تک توسیع دی جائے گی۔