پنجاب میں ضمنی الیکشن: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jul 16, 2022 | 13:12:PM
پنجاب،ضمنی انتخابات،لاہور ہائیکورٹ،پولنگ ایجنٹس،الیکشن کمیشن
کیپشن: عدالت الیکشن کمیشن کے احکامات کو کالعدم قرار دے: درخواست/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج ہی درخواست پر سماعت کرنے کی استدعا بھی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کےلئے اچھی خبر: گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

 رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایڈووکیٹ عامر سعید راں کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے کے ہی تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا موقف غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن کے رولز کے تحت پولنگ ایجنٹس کا یونین کونسل سے ہونا ضروری نہیں، الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔