اداروں پر تنقید، ایف آئی اے کا معروف گلوکار کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ایف آئی اے پاکستانی گلوکار سلمان احمد کے خلاف متحرک ہوگئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابقوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا ہے۔سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کے لیے گائے گئے ترانے اور سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔
#PakistanUnderFascism pic.twitter.com/Ub0wluUQwn
— salman ahmad (@sufisal) July 15, 2022
گلوکار سلمان احمد نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
After attacking writers, women , children & journalists @RanaSanaullahPK & his cowards are trying to muzzle my free speech with threats. Thanks to brave journos like @FarooquiJameel we will never back down ! #JazbaJunoon https://t.co/QMLFiKEj8q
— salman ahmad (@sufisal) July 15, 2022
گلوکار نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، کچھ بھی ہوجائے میں حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبراؤں گا۔