پنجاب میں ضمنی انتخابات سے ایک دن قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

Jul 16, 2022 | 13:23:PM

(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اولمپئن نویدعالم کے بھائی نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی پی 140 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن میں اولمپئن نویدعالم کے بھائی نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

 چوہدری مبشر گجر نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کیا اور ن لیگ امیدوار خالد محمود کی ضمنی الیکشن میں حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

 خیال رہے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہوگا ، چودہ اضلاع کے تقریبا پینتالیس لاکھ اسی ہزار ووٹر ووٹ کاسٹ کریں گے۔

 ووٹنگ کے لیے تین ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ، جس میں سے انیس سو انتخابی مراکز حساس قرار دیئے جبکہ لاہور اور ملتان کے حلقے انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

واضح رہے ضمنی انتخابات کی بیس نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں