خام تیل مزید مہنگا ہونےکا امکان،سعودی عرب سے بڑی خبر آ گئی

Jul 16, 2022 | 13:26:PM
خام تیل کی پیداوار،سعودی عرب سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن: خام تیل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)تیل مزید سستا ہونے نوید آخر کار دم توڑ گئی،سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار بڑھانے سے انکار کر دیا ، تیل کے سب سے بڑے پیداواری اور برآمدی ملک کے انکار سے عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونا شروع ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر امریکہ سعودی عرب پر تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے لیکن سعودی عرب فی الحال اس پر راضی نہیں ،امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا ، جس کے جواب میں سعودی عرب نے کہا کہ فی الحال مزید پیداوار بڑھانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے ۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے انکار کے بعد خام تیل کی قیمت دو ڈالر اضافے کے بعد 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ، ویسٹ ٹیکساس میں تیل کے سودے ایک ڈالر 81 سینٹ سے بڑھ کر 98 ڈالر میں طے پا رہے ہیں ۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ستمبر کیلئے ہونے والے سودوں میں برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 4.05 ڈالر کمی کے بعد 95.52 ڈالر ہوگئی اس کے علاوہ اگست کی ڈیلیوری کیلئے ہونے والے سودوں میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 4.67 ڈالر کمی کے بعد 91.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: تحت لاہور پر کس کی حکمرانی؟ووٹنگ سے پہلے بڑی خبر