خواجہ سعد رفیق نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے عوام کو کرایوں میں 10 فیصد کمی کی خوشخبری سنا دی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز اور پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے، سعد رفیق نے بتایا کہ پاکستان ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آئی اے کی اندرون ملک تمام پروازوں پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت کا اعلان
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 16, 2022
انشا اللّٰہ آج رات بارہ بجے کے بعد عملدرآمد شروع ھو جائیگا pic.twitter.com/qzt2foOvmR
وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرائیویٹ ائیر لائنز کو بھی کرایوں میں کمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں، ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کیلئے ہو گا،مسائل کا خاتمہ کر کےعوام کو تمام سہولیات فراہم کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل مزید مہنگا ہونےکا امکان،سعودی عرب سے بڑی خبر آ گئی