انتخابی مہم ختم ،وزیراعلیٰ کی قسمت کا فیصلہ کل ہو گا 

Jul 16, 2022 | 15:58:PM

(24نیوز) پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ، الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی جس میں وزیراعلیٰ  کی قسمت کا فیصلہ ہوگا،حمزہ شہباز اور پرویز الہٰی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے،کل 17 جولائی 2022 کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں جن کا اثر پنجاب میں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست پر بھی مرتب ہوگا۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رات 12 بجے کے بعد کوئی امیدوار اپنے حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتا ۔ بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کی طرف سے نائب صدر مریم نواز شریف اور پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کیلئے بھرپور مہم چلائی ۔

یہ بھی پڑھیںخام تیل مزید مہنگا ہونےکا امکان،سعودی عرب سے بڑی خبر آ گئی

مزیدخبریں