(ویب ڈیسک) پنجاب داخلے پر پابندی کے باوجود رکن آزاد کشمیر اسمبلی مقبول گجر لاہور پہنچ گئے ۔ پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو مباحثے کے بعد گاڑی میں سوار ہو کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب داخلے پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کے رہنما مقبول گجر لاہور پہنچ گئے۔ مقبول گجر کو جوہر ٹاؤن میں پولیس نے روک لیا۔ پولیس نے حکومتی آرڈر پر مقبول گجر کے دستخط کروائے،مقبول گجر اور ایس ایچ او عاطف کے درمیان تکرار بھی ہوئی ۔
پی ٹی آئی کے رہنما مقبول گجر کا کہنا ہے کہ مجھ پرپابندی کیوں لگائی یہ غیر قانونی ہے۔ ہمارے ساتھ تھانے چلیں وہاں بات ہوگی،مقبول گجر کا کہنا ہے کہ میں آزاد کشمیر کا وزیر ہوں مجھے نہیں روکا جاسکتا۔
بعدازاں مقبول گجر لاہور کے علاقےجوہر ٹاؤن سے پولیس سے بحث و تکرار کے بعد گاڑی میں روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی