ضمنی الیکشن ،لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

Jul 16, 2022 | 17:03:PM

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس کی تقرری کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا الیکشن کمیشن کا پولنگ ایجنٹس کا حلقے کا ووٹر ہونے کی شرط بارے نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس کے تقرر کے حوالے سے بڑا فیصلہ دیا ہے ۔الیکشن کمیشن کا پولنگ ایجنٹس کا حلقے کا ووٹر ہونے کی شرط بارے نوٹیفکیشن معطل۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 15 جولائی 2022 کے پولنگ ایجنٹس کے تقررکے بارے میں نوٹیفکیشن کومعطل کردیا،عدالتی فیصلے کے بعدپولنگ ایجنٹ کسی بھی حلقے سے مقرر ہوسکے گا،جسٹس شاہد جمیل خان نے پی ٹی آئی کی رہنماءڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ، درخواست میں  مؤقف اختیار کیا گیا  کہ ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے کے ہی تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، الیکشن کمیشن  کا مؤقف غیر قانونی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ضمنی انتخابات سے ایک دن قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

مزیدخبریں