(24 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی کو قومی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات دینے سے روکنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔جسٹس منصور علی شاہ 18 جولائی کو ان چیمبر اپیل پر سماعت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قوسین فیصل ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست گزار نے مرکزی درخواست پر اعتراضات عائد ہونے کے بعد چیمبر اپیل دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان ؛ پی پی 288 سے گرفتار آزاد امیدوار علی محمد کو رہا کردیا گیا