(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے ایک بیان میں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ دھاندلی پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں شامل ہے۔
اب تھیلے اور ای سی پی کا عملہ چرا کر نہیں بھاگ سکتے تو دھاندلی کا دوسرا طریقہ نکال لائے۔ ٹوئٹ میں انہوں ںے مزید لکھا ہے کہ دھاندلی کیے بغیر یہ نہ پہلے الیکشن جیتے تھے نا انشااللہ اب جیت سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور تھا، آصف زرداری
انہوں نے واضح کیا کہ یہ سلیکشن نہیں الیکشن ہورہا ہے! جہاں پر مسٹر ایکس، وائی، زیڈ آخر میں دھاندلی خان خود نکلے گا۔