گرفتار پی ٹی آئی کارکن سے رابطہ،فرخ حبیب کا سنسنی خیز انکشاف

Jul 16, 2022 | 21:31:PM
فرخ حبیب ، دھاندلی الزامات
کیپشن: فرخ حبیب فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے ن لیگ کی طرف سے لگائے الزامات کا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے مجھ سے منسوب ایک چیٹ کی جھوٹی تشہیر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ اس چیٹ میں میں نے کوئی ہدایات دیں کہ شناختی کارڈ اکٹھے کئے جائیں یا لوگوں کو ملا جائے؟میں ذمہ داری سے حلقے میں کمپین کر رہا ہوں،عوام کو متحرک کر رہا ہوں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہا ہوں،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ نے عوام کو گمراہ کرنے کا بہت ہی بھونڈا طریقہ اپنایا ہوا ہے،خود ہی ایک شخص کو پکڑ کے تشدد کیا،واٹس ایپ چیٹ بنا کر وائرل کر کے بڑا ڈرامہ کیا گیا،ن لیگ کے اس ڈرامے میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ مذکورہ شخص سے میری جون کے آخری ہفتے ہیں صرف ایک بار کیمپین کے دوران ملاقات ہوئی،میں نے اس شخص سے کبھی بات نہیں کی،نہ کوئی ہدایات دیں ہیں،جھوٹ کے ٹھیکیدار میری کوئی ویڈیو یا آڈیو دیکھا دیں جس میں ووٹ خریدنے کا کوئی ذکر بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن میں خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی،حمزہ شہباز