خودکشی کابڑھتا ہوا رجحان روکنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ کا بڑا اقدام

Jul 16, 2022 | 22:12:PM
جو بائیڈن ، انتظامیہ
کیپشن: امریکی صدر جوبائیڈن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں خودکشی کا رجحان روکنے اور ذہنی دباؤ کا شکار افراد کی فوری مدد کیلئے ہیلپ لائن988متعارف کروادی گئی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکا میں 3ہندسوں پر مشتمل ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جسے یاد رکھنا بھی آسان ہے۔ 988پر کال کرنے والا شہری فوری طور پر ایک بہترین معالج سے رابطے میں ہوگا۔ملک بھر میں متعارف کرائی جانے والی ہیلپ لائن پر کال یا میسج کے ذریعے متعلقہ شہری کو ذہنی صحت کے حوالے سے بہترین صلاحیت رکھنے والے ماہرین تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
ڈائریکٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر برائن ہیپبرن کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کی بہبود کے حوالے سے یہ ایک تاریخ سازاقدام ہے، جس کا فائدہ ہر متاثرہ شخص کو منتقل کرنے کیلئے برسوں درکار ہیں۔امریکا میں ذہنی صحت سے متاثرہ افراد کی فلاح بہبود کیلئے ایک خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے جس کا مقصد ہر سطح پر لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں الجھا کا شکار ذہنی کیفیت سے باہر نکالنا ہے۔ذہنی صحت کو ملکی سطح پر بہتر بنانے کیلئے موبائل مینٹل ہیلتھ کرائسس ٹیم اور ایمرجنسی مینٹل ہیلتھ سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹویٹر کی خریداری ،ایلون مسک بڑی مشکل میں پھنس گئے