میرا گھر سکیم کے متاثرین کو مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میرا گھر سکیم کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ انہیں لکھ رہے ہیں کہ ان کا قرض میرا گھر سکیم میں منظور ہوا تھا اور انہوں نے اپنی ساری جمع پونجی اس قرض کی منظوری کی بنا پر لگا دی۔
Many people are writing to me that their loans were approved in the Mera Ghar scheme and that they have spent money based on that approval. I want to assure you that we are reshaping this scheme and no-one will lose their money. We will resolve the issues within the next week.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) July 16, 2022
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سکیم کو نئی شکل دی جارہی ہے، جس سے کسی کا بھی پیسہ ضائع نہیں ہوگا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کو آئندہ ہفتے تک حل کرلیا جائے گا۔