(24 نیوز)وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ اسلحے سے لیس غنڈوں کا جتھا لودھراں پہنچا ہے، ان کے تعاقب میں ہیں، شبلی فراز لودھراں میں ان غنڈوں کی پشت پناہی کے لئے موجود ہیں۔ ان سے درخواست ہے ان غنڈوں کو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیں۔
وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کا کہناہے کہ اسلحے سے لیس غنڈوں کا جتھا لودھراں پہنچا ہے، ان کے تعاقب میں ہیں، ان شر پسند عناصر کوبالکل امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان غنڈوں کی گرفتاری کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اسلحے کو قبضے میں لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔
عطا اللہ تارڑ کا مزید کہناتھا کہ شبلی فراز لودھراں میں ان غنڈوں کی پشت پناہی کے لئے موجود ہیں۔ ان سے درخواست ہے ان غنڈوں کو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیں۔ ان کا کہناتھا کہ پر امن اور شفاف الیکشن کرانے حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے اور اس کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ؛ پی ٹی آئی کو اداروں کیخلاف بیانات دینے سے روکنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر