ن لیگ کے مزید 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا ، فوادچودھری کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما فوادچودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے مزید 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا ہے ،ایک رکن کے استعفے کا اعلان ابھی ایک گھنٹے بعد ہو جائے گا،دوسرے ن لیگی ایم پی اے کے استعفے کا اعلان کیا ہو جائے گا۔
فوادچودھری کا کہناہے کہ اب پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم بہت دلچسپ ہو جائے گی ،بہاولپور سے ایم پی اے کاشف محمود نااہل ہو گئے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ملا کر پہلے 170 ممبرز تھے ،اب پنجاب اسمبلی میں ن لیگ پی پی کے 168 ارکان رہ جائیں گے ،ان کے پاس 5 آزاد ارکان اسمبلی ملا کر نمبر173 بن جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ 186 پر پہنچنے کیلئے ن لیگ کو 14 اور پی ٹی آئی کو 13 سیٹیں چاہئیں ،ان کا کہناتھا کہ آزاد سروے بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی ن لیگ کو شکست دے گی ۔
فوادچودھری نے کہاکہ حمزہ شہباز کے الیکشن میں 176 کی گنتی تھی ،ان میں سے 2 ارکان نااہل ہو گئے، 2 استعفیٰ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اس وقت 172 پر ہے، ڈپٹی سپیکر کو ملا کر 173 ہونگے ،آزادامیدوار اپنی پوزیشن تبدیل کرتے رہتے ہیں ،ایسا نہیں ہوگا کہ کل الیکشن میں معاملہ کسی ایک طرف لگ جائے ۔
الحمدللّٰہ اس جبر میں بھی تحریک انصاف کا طوطی بول رہا ہے نون لیگ کے ممبران صوبائ اسمبلی کے مزید استعفی چند گھنٹوں میں انشاللہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 16, 2022
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ؛ پی ٹی آئی کو اداروں کیخلاف بیانات دینے سے روکنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر