برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 5 روپے سستا ہو گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 5 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 603 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 387 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 402 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اب ہر گھر سےہر ماہ 695 روپے کیوں لیے جائیں گے؟ نئی خبر آگئی
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2 روپے اضافے سے انڈوں کی قیمت 253 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7470 روپے میں فروخت ہوگی۔