گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 16, 2023 | 11:02:AM
گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔۔گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ،بارش کے باعث میچ روک دیاگیا، شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل،سری لنکا کے نشان مدوشکا شاہین آفریدی کے 100 ویں شکار بنے،فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔

2۔۔مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،کراچی میں بادل برس پڑے ،،شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،گرمی کی شد ت میں کمی آنے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ،پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،لاہور میں گھنگھور گھٹائیں چھاگئیں،مختلف علاقوں میں بوندا باندی، اسلام آباد،خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر آج بارش کا امکان


3۔۔پرتگال میں ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے پروگرام “پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ آباد” کا انعقاد،لسبن میں منعقد تاریخ ساز پروگرام میں مختلف شعبہ ہائی زندگی کےافراد کی شرکت ،9 مئی کے فسادات کی مذمت اور پاک فوج کی بھرپورحمایت کا اعلان ، مجرموں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد سزا دینے کا مطالبہ کردیا،پروگرام کے اختتام پر ریلی بھی نکالی گئی۔


4۔ہندوستان جلے یا ڈوبے مودی کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں، 2014 سے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک 65 ممالک کے 71 دورے کر چکے،منی پور میں نسلی فسادات، شمالی ریاستوں میں شدید سیلاب اور مختلف تنظیموں کی طرف سے احتجاج کو نظر انداز کر کے بیرونی دوروں پر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: