2018 کے تجربے نے معیشت اور روایات کو تباہ کردیا:خواجہ محمد آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2018 کے تجربے نے معیشت اور روایات کو تباہ کردیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے معیشت کو سہارا دینےکے لیے تمام پارٹیوں کو اکھٹا کیا، معیشت آج بھی کمزور ہے لیکن رکاوٹیں عبور کی ہیں۔
ضرور پڑھیں :گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز
انہوں نے کہا کہ آج بھی ایسے ادارے ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کرگڈٹو سی یو کہتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں تھے۔ مجھےعدلیہ سےمتعلق بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی 12،12 اکٹھی ضمانتیں ہوتی ہیں میری ایک بھی نہ ہوسکی۔