1۔گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ،میزبان ٹیم کی بیٹنگ ، شاہین شاہ آفریدی کی ایک سال بعد شاندار واپسی، قومی فاسٹ باؤلر کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل،26ویں میچ میں سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ، بارش کے باعث کچھ دیر کے لیے میچ روکنا پڑا۔
2۔مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،،،پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،لاہور میں گھنگھور گھٹائیں،مختلف علاقوں میں بوندا باندی،گوجرانوالہ میں موسلا دھار بارش،نشیبی علاقے زیرآب،سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے،اوکاڑہ،جہلم اور گردونواح میں بارش،سڑکوں پر پانی جمع،رینالہ خورد میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچے زخمی ،کراچی میں بادلوں کے ڈیرے،کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ،اسلام آباد،خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر آج بارش کا امکان۔
3۔عارف والا میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزیداضافہ، 76 ہزار کیوسک پانی نے تباہی مچادی ،کئی بستیاں اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ،پاک فوج اوررینجرزسیلاب زدگان کی امداد کیلئے تیار،سیلاب کے انخلاء اورریلیف کیلئے بہاولنگر، چشتیاں اور سلیمانکی کے متعدد مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ،بہاولپور میں فوجی دستے ہائی الرٹ
4۔پاکستان تحریک انصاف نے مزید 6 ممبرز کی بنیادی رکنیت معطل کردی،حاجی شوکت علی، مجاہد میتلہ اورنادیہ عزیز بھی شامل ،سلیم بریار، سید ذوالفقار علی شاہ اور عثمان ترکئی کی بھی بنیادی رکنیت معطل ،سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔