نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے جیل ریفارمز کمیٹی کی ملاقات

Jul 16, 2023 | 12:49:PM

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پنجاب بار کونسل کی جیل ریفارمز کمیٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے تجاویز پر بات چیت کی گئی جس پر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔بریفنگ  میں بتایا گیا کہ قیدیوں کے کھانے کے بجٹ میں اضافہ اور اہل خانہ سے ٹیلی فون گفتگو کا دورانیہ ماہانہ 300 منٹ تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جیل ہسپتالوں کا انتظام محکمہ صحت کے سپرد کیا جارہا ہے۔  جیلوں میں قیدیوں کیلئے بیکری او ریوٹیلیٹی سٹور قائم کئے گئے ہیں۔ جیلوں میں پنکھے اور کولر پوری طرح فنکشنل ہیں۔ جیل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے مزید 6رہنماؤں کی بنیادی رکنیت معطل کردی

پنجاب بار کونسل کے وفد کی قیدیوں کو فری لیگل ایڈ مہیا کرنے کی پیش کش کی گئی۔  چیئرمین کمیٹی پیرعمران اکرم بودلہ نے وز یراعلیٰ کو جیل اصلاحات سے متعلق سفارشات پیش بھی کیں۔ صوبائی مشیرکنور دلشاد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں