حکومت کا سائبر سکیورٹی حملوں سے بچاؤ اور فوری رسپانس کیلئے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)حکومت کا سائبر سکیورٹی حملوں سے بچاؤ اور فوری رسپانس کیلئے اہم فیصلہ ،وفاقی کابینہ نے کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز رولز 2023 کی باضابطہ منظوری دیدی، سرٹ رولز 2023 کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز ، متعلقہ اداروں سے مکمل مشاورت کی گئی۔
وزارت آئی ٹی نے 2021 میں ان رولز کی تیاری کا آغاز پیکا ایکٹ 2016 اور نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 کے تحت کیا،سرٹ رولز 2023 کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز ، متعلقہ اداروں سے مکمل مشاورت کی گئی۔
وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ سرٹ رولز کے تحت کسی بھی حکومتی ادارے، محکمے میں سائبر سیکورٹی سے متعلق معاملے پر فوری آپریشنل سہولیات و ٹیکنیکل ریسپانس فراہم کیا جاسکے گا۔رولز کے تحت سائبر سیکورٹی حملے سے تحفظ کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ رسک مینجمنٹ پروسیس کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔
ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی نے مزید 6رہنماؤں کی بنیادی رکنیت معطل کردی
رولز کے تحت، نیشنل، گورنمنٹ، وفاق، صوبائی و سیکٹورل سطح پر سرٹ ٹیموں کی تشکیل دی جائے گی،تمام کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے مؤثر آپریشن کیلئے سرٹ کونسل کا قیام کیا جائے گا،قومی و سیکٹورل سرٹس سائبر سیکیورٹی سے بچاؤ اور مؤثر ریسپانس کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی، سرٹس ٹیمیں ملک بھر میں تمام اداروں کے سائبر سیکیورٹی حملوں سے متعلق مطلوبہ اقدامات ، سہولیات اور ریسپانس کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی۔